5 فروری، 2022، 9:28 AM

پاکستان کا جموں و کشمیرکے مسئلہ پر اپنے اصولی موقف پر قائم رہنے کا اعلان

پاکستان کا جموں و کشمیرکے مسئلہ پر اپنے اصولی موقف پر قائم رہنے کا اعلان

پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیرکے مسئلہ پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیرکے مسئلہ پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔5  فروری یوم یکجہتیِ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے متعلق حتمی  فیصلہ صرف کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق  ہوگا، کشمیری عوام کی خواہشات، متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازع کا حل  پاکستان کا حتمی مقصد ہے۔ صدرعارف علوی نے کہا کہ تنازع جموں و کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے پرانے مسائل میں سے ایک ہے، بھارتی ہٹ دھرمی، انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے تنازع  حل نہ ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 7 دہائی سے مشکل حالات، دہشت اور ظلم  کے خلاف  برسرِپیکار ہیں، بھارت کشمیرمیں  غیر انسانی حربے، سفاکانہ قوانین، ریاستی دہشت گردی کا استعمال کر رہا ہے۔

اسلامی مبصرین کے مطابق پاکستان کو مسئلہ کشمیر میں عالمی اور علاقائی سطح پر کافی حمایت حاصل نہیں ہے ۔ پاکستان کشمیر کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں گذشتہ 7 دہائیوں میں ناکام رہا ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب نے مسئۂہ کشمیر پر اسلامی تعاون تنظيم کے وزراء خارجہ کا اجلاس بلانے کی اجازت نہیں دی ۔ پاکستان کے قریبی عرب ممالک کے ہندوستان کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں اور اس سلسلے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی کو اپنے ممالک کے اعلی میڈلز عطا کرچکے ہیں۔

News ID 1909736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha